ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عآپ کے رکن اسمبلی نریش بالیان کی گرفتاری، گینگسٹر کے ساتھ آڈیو کلپ وائرل ہونے پر کارروائی

عآپ کے رکن اسمبلی نریش بالیان کی گرفتاری، گینگسٹر کے ساتھ آڈیو کلپ وائرل ہونے پر کارروائی

Sun, 01 Dec 2024 12:31:05  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، یکم دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی نریش بالیان کو جبرن وصولی کے الزامات میں حراست میں لے لیا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب بالیان اور معروف گینگسٹر کپل سانگوان کے درمیان ہونے والی ایک آڈیو گفتگو منظر عام پر آئی، جس میں تاجروں سے تاوان وصول کرنے کی بات چیت کی گئی تھی۔ پولیس نے اس معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس جرائم کے سلسلے کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جا سکے۔

30 نومبر کو، بی جے پی نے الزام لگایا تھا کہ دہلی میں حکمراں جماعت کا ایک ایم ایل اے ایک غنڈہ کی مدد سے رقم وصولی میں ملوث ہے۔ بی جے پی کے قومی ترجمان گورو بھاٹیہ اور پارٹی کی دہلی یونٹ کے صدر وریندر سچدیوا نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے عآپ  رکن اسمبلی کی گینگسٹر کے ساتھ مبینہ بات چیت کا ایک آڈیو کلپ بھی چلایا تھا۔

گورو بھاٹیہ نے پریس کانفرنس کے دوران الزام لگایا کہ عآپ رکن اسمبلی  لوگوں کو دھمکیاں دینے اور ان سے پیسے بٹورنے میں ملوث ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا کیجریوال اور دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی ایم ایل اے کے خلاف کارروائی کریں گے اور ان سے استعفیٰ دینے کو کہیں گے؟ انہوں نے کہا کہ اگر وہ رکن  اسمبلی سے استعفیٰ نہیں لیتے ہیں تو یہ سمجھا جائے گا کہ  وصولی کی جانے والی رقم پارٹی اور اس کے لیڈروں کو جا رہی ہے۔

تاہم عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے بی جے پی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ آڈیو کلپ فرضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال دہلی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ ان جرائم کو روکنے کے بجائے بی جے پی اور امت شاہ کیجریوال کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے رہنما کو روکنے کے لیے اب وہ جعلی آڈیو کلپ چلا رہے ہیں۔


Share: